پلانٹیشن فار جنریشن مہم:ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف

پلانٹیشن فار جنریشن مہم:ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف

گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج سرگودھا روڈ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پائیدار بنیادوں پر سرسبز فیصل آباد کے لیے پلانٹیشن فار جنریشن مہم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے ، جس کے تحت شہر بھر میں بڑے سائز کے ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں آگاہی سیمینار گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج سرگودھا روڈ میں منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے بطور مہمانِ خصوصی کمشنر فیصل آباد جہانگیر انور کی نمائندگی کی۔تقریب میں ایم ڈی پی ایچ اے دلاور خاں چدھڑ، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر بشریٰ پروین، ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن و پرنسپل کالج ڈاکٹر عتیق امجد، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر حبیب الرحمن، فیکلٹی ممبرز اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ \"پلانٹیشن فار جنریشن\" مہم کے ذریعے آئندہ نسلوں کو ایک سرسبز اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کی بنیاد رکھی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں