پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کے دورون کا حکم

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی  بنیاد پر مارکیٹوں کے دورون کا حکم

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل سمیت ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی صدارت کی، اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ کام پر توجہ کریں، انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں، بازاروں کے دورے کریں اور اشیاء خردونوش کی سرکاری ریٹ لسٹوں کی موجودگی اور قیمتوں کا جائزہ لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں