ٹرانسفارمر خراب، محلہ رفیق آباد اندھیرے میں ڈوب گیا، پانی کا شدید بحران
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)ماموں کانجن کے علاقہ محلہ رفیق آباد میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں اور پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ہیں۔
اہل علاقہ کے مطابق ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث نہ صرف بجلی کی فراہمی معطل ہے بلکہ پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر چکا ہے ، جس سے روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار واپڈا حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور بجلی کی بحالی کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا۔