تفتیشی افسروں کیلئے ڈی پی او دفتر میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر پولیس افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر تفتیشی افسروں کیلئے ڈی پی او دفتر میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ تربیتی ورکشاپ میں ڈی ایس پی لیگل شاہد نوازوٹو،دیگر سپیکرز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی ۔ آگاہی ورکشاپ میں کرائم سین انوسٹی گیشن، ڈیتھ سین انوسٹی گیشن، کمپیوٹر فرانزک، ڈی این اے فرانزک کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔