جھنگ میں بڑا آپریشن، 23 ہزار کنال سرکاری اراضی واگزار
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن ‘‘قبضہ مافیا سے پاک پنجاب’’ پر عملدرآمد جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر کی زیر نگرانی انتظامیہ نے گزشتہ 17 ماہ کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے 23 ہزار کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرائی۔ واگزار کرائی گئی زمین کی مجموعی مالیت 2 ارب 9 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے ۔ یہ کارروائیاں مختلف مواضعات میں کی گئیں جن میں چک گھمنانہ، چک شیخانہ، چک کوریانہ (جنوبی و شمالی)، چک نمبر 440 ج ب، بیلہ جوتیاں والا، چک نمبر 7/1 اور 7/2 تھل (جنوبی و شمالی) اور چک نمبر 11 تھل شامل ہیں۔