ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے
کھلی کچہری کا مقصد عوام کے ساتھ قریبی رابطہ قائم رکھنا ہے :ڈاکٹر نوید عاطف
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں متعلقہ ایس ایچ او، تفتیشی افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے عوام کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے ساتھ قریبی رابطہ قائم رکھنا اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔
انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ پولیس سے متعلقہ شکایات کے لیے بلا جھجک ان کے دفتر آئیں اور کسی سفارش کی ضرورت نہیں۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے جمعتہ المبارک کے موقع پر جامعہ مسجد عثمان محلہ حاجی آباد چنیوٹ میں کھلی کچہری لگائی۔کھلی کچہری میں ایس پی انوسٹی گیشن چنیوٹ، ایس ایچ او تھانہ سٹی،انچارج کمپلینٹ سیل،دیگر پولیس افسروں اور نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے شہریوں کے مسائل سنے ،مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔