ڈپٹی کمشنر جھنگ کا اجلاس، آٹے کی قیمت ،ڈینگی پر سخت ہدایات

ڈپٹی کمشنر جھنگ کا اجلاس، آٹے کی قیمت ،ڈینگی پر سخت ہدایات

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر آٹے کی دستیابی اور سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیاعوام کو ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔مزید برآں ای بز پورٹل پر زیر التوا درخواستوں کو فوری نمٹانے کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو تاکید کی گئی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں تاخیر نہ کی جائے اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں