ڈپٹی کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈجکوٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈجکوٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی حاضری اور کارکردگی کو بھی چیک کیا ، مریضوں سے ملاقات

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈجکوٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی حاضری اور کارکردگی کو بھی چیک کیا جبکہ مریضوں سے ملاقات کر کے ان سے علاج معالجے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور شہریوں کو معیاری علاج فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں