پولیس ہیلپ لائن پر جھوٹی کالز کرنے پر دوافراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس ہیلپ لائن پر جھوٹی کالز کرنے والے دو افراد کوحراست میں لے لیاگیا۔
تھانہ جھنگ بازار اور سٹی جڑانوالہ کی جانب سے کارروائیاں کرتے ہوئے دو افراد کوگرفتار کرلیاگیا۔ جنکی جانب سے پولیس ہیلپ لائن پر جھوٹی کالز کرتے ہوئے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ جنکے خلاف واقعات کے مقدمات درج کرلئے گئے ۔