سرکاری سکول سے واٹر پمپ کمپیوٹر، موٹرسائیکل، بیٹریاں چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری سکول سے واٹر پمپ، کمپیوٹر، موٹرسائیکل، بیٹریاں اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں قائم گورنمنٹ ہائی سکول سے رات کی تاریکی میں ملزمان مبینہ طور پر واٹر پمپ، بجلی کی تاریں، موٹر سائیکل، بیٹریاں اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔ تاہم پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔