آر پی او کادورہ چنیوٹ امن کمیٹی ممبران سے میٹنگ

 آر پی او کادورہ چنیوٹ امن کمیٹی ممبران سے میٹنگ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے چنیوٹ کا دورہ کیا۔ڈی پی او دفترمیں ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کے ہمراہ امن کمیٹی ممبران سے میٹنگ کی ۔

ضلع بھر سے تمام مکاتب فکر کے علماو ممبران نے شرکت کی ۔ضلع میں امن و امان پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آرپی او کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔بعدازاں آر پی او نے ختم نبوت انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن سائنسز چنیوٹ کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی ۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف ودیگر افسربھی موجود تھے ۔ سہیل اختر نے خطاب میں کہاہماری بیٹیاں بلاجھجک تعلیم جاری رکھیں،کسی سے بلیک میل نہ ہوں،کسی بھی شکایت پر فوری پولیس کو اطلاع دیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں