تمام سیوریج منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کئے جائیں:ڈپٹی کمشنر
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت واسا کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس ہوا۔ایم ڈی واسا نے منصوبوں پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے سیوریج منصوبوں میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا تمام منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ترقیاتی منصوبوں پر دن رات کام جاری رکھ کررفتار کومزید تیز کیاجائے ، شہریوں کو بہتر نکاسی آب اور سیوریج سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،واسا منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے واسا افسروں کو فیلڈ وزٹس بڑھانے کی ہدایت کی۔ اور پیشرفت رپورٹ روزانہ کی بنیادوں پر مرتب کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا شہر میں نکاسی آب نظام کی بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔