کشیدگی ختم ہونے پرپٹرول مزیدسستاہوگا:فقیرحسین ڈوگر
22روپے لٹر سستاہونے پر انتظامیہ قیمتیں بڑھنے سے ہونیوالی مہنگائی کم کرائے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ مقامی اوربین الاقوامی حالات کے باوجودحکومت کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ریلیف عوامی مشکلات کا واضح احساس ہے امریکہ ایران کشیدگی ختم ہونے کے بعد قیمتوں میں وسیع پیمانے پر مزیدکمی ہوگی 22روپے فی لیٹرکمی کے بعد ہرضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہونے والی مہنگائی کوبھی کم کروائے ان کاکہناتھاکہ چھوٹے کارخانوں ملوں اور زرعی ٹیوب ویلوں میں استعمال ہونے والے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 30 روپے 61 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی یے اب لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 244روپے 93پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔