ستھرا پنجاب نے تحصیل صدر میں عیدپرصفائی آپریشن یقینی بنایا

ستھرا پنجاب نے تحصیل صدر میں  عیدپرصفائی آپریشن یقینی بنایا

چک جھمرہ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر کی ہدایات پر اے سی صدر ڈاکٹر ذوالقرنین سلیم وٹو اور اسسٹنٹ منیجر ستھرا پنجاب علی حیدر عید الاضحی کے تینوں ایام تحصیل صدر میں فیلڈ میں موجود رہے۔

انہوں نے ملازمین کی نگرانی کرتے ہوئے عید آپریشنز کی خود مانیٹرنگ کی اور آلائشوں کی بروقت تلفی کو یقینی بنایا۔ ایم او اسامہ زاہد اور حنان نے بھی ٹیم کے ساتھ مل کر انتہائی محنت اور لگن سے صفائی کے مثالی انتظامات کیے ۔ ٹیم کی اس شاندار کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اے سی صدر نے بھرپور شاباش دی جبکہ علاقہ کے معززین اور رہائشیوں نے بھی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں