ایس ایچ او تھانہ سٹی کو شاندار کارکردگی پر سی سی ٹو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر کھوکھر کو شاندار کارکردگی پر سی سی ٹو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
مظفر کھوکھرنے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 2 مقابلوں میں تین خطرناک ڈاکوؤں کو ہلاک کیا جو درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے ۔ ایس ایچ او مظفر کھوکھر کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور جرائم کے خاتمے کیلئے اقدامات کو سراہتے ہوئے سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے انہیں سی سی ٹو سرٹیفکیٹ سے نوازا۔اس موقع پر سی پی او تنویر حسین کا کہنا تھا کہ جرائم کے خلاف بھرپور کارروائی کرنیوالے افسران محکمہ پولیس کا فخر ہیں ۔شہریوں نے بھی ایس ایچ او مظفر کھوکھر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جڑانوالہ میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔