سخت گرمی میں گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان

سخت گرمی میں گھنٹوں غیر اعلانیہ  لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سخت گرمی کے باوجود بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ۔

شہری علاقوں میں دس سے 12 جبکہ دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔صارفین کو پیشگی اطلاع کے بغیر بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف مہنگی بجلی کے بلوں نے ان کی کمر توڑ رکھی ہے تو دوسری جانب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے حالات مزید سنگین بنا دیے ہیں تاجروں نے بھی شکایت کی ہے کہ بجلی کی بندش سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں ۔فیسکو کا کوئی بھی آفیسر لوڈشیڈنگ کا شیڈول نہیں جاری کر رہا ہے عوام نے وزیر اعلیٰ وزیر توانائی اور فیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کو کم کیا جائے اور شیڈول جاری کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں