پریس کلب کے عہدیدران و ارکان کے اعزاز میں عید ملن پارٹی

پریس کلب کے عہدیدران و ارکان  کے اعزاز میں عید ملن پارٹی

ماموں کانجن( نمائندہ دنیا )پریس کلب رجسٹرڈ ماموں کانجن کے عہدیدران و ارکان کے اعزاز میں وائس چیئرمین پریس کلب شاہد اقبال کھچی کی جانب سے اپنی اقامتگاہ پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

بعدازاں پریس کلب کے صدر زبیر شیخ کی زیر صدارت ماہانہ اجلاس میں کلب کے ارکان کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اجلاس میں سماجی برائیوں کے خاتمہ کیلئے اداروں کی معاونت کرنے اور شہر کی تعمیروترقی کے حوالہ سے مثبت رپورٹنگ کی ضرورت پرزور دیاگیا۔ کلب کے عہدیدران و ارکان کی حلف برداری تقریب کے انعقاد اور مہمان خصوصی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں کنجوانی کے مقامی صحافی عبدالحمید شفیقی کی والدہ کی وفات پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت جبکہ جماعت اسلامی کے سکالر علامہ خادم فاروقی اور انکی جواں سالہ بیٹی کے روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونے پر انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں