واسا الیکشن،مسیحی مسلم اتحاد کو کامیا ب کروائیں:پاسٹر شہزاد

واسا الیکشن،مسیحی مسلم اتحاد کو کامیا ب کروائیں:پاسٹر شہزاد

ہم واسا ملازمین کیساتھ:سرپرست اعلیٰ ، بنیامین سہوترا ،غلام مرتضیٰ کابھی خطاب

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)واسا یونین کے الیکشن سے قبل مسیحی مسلم اتحاد لیبر یونین واسا ورکرز کیلئے جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں ورکرز نے شرکت کی۔ سینئر پاسٹر شہزاد پرویز سرپرست اعلیٰ مسیحی مسلم اتحاد نے بھی شرکت کی، لیبر یونین کے تمام ورکرز اور عہدیداران نے پھولوں کی پتیوں اور ڈھول کی تھاپ کے ساتھ انکا پرتپاک استقبال کیا ۔ شہزاد پرویز کاخطاب میں کہناتھا کہ مسیحی مسلم اتحاد لیبر یونین کی فتح درحقیقت واسا کے مزدور کی فتح ہوگی، تین جون کو کبوتر کے نشان پر مہر لگا کر مسیحی مسلم اتحاد یونین کو کامیا ب کروائیں ، ہم ہر محاذ پر واسا ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں ۔امیدوار برائے صدر یونین بنیامین سہوترا ،امیدوار برائے جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ گوندل نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں