ہریال انسٹیٹیوٹ میں موٹرسائیکل مکینک کورس کی کلاسز کا آغاز

ہریال انسٹیٹیوٹ میں موٹرسائیکل مکینک کورس کی کلاسز کا آغاز

داخلہ مفت ،ہمارا مقصد نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر معاشی طور پر خودمختار بنانا:عتیق رندھاوا

سمندری(نمائندہ دنیا)فضیلت ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ)سمندری کے زیر نگرانی ہریال انسٹیٹیوٹ برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن چک نمبر 463 گ ب بڑا میں نوجوانوں کو باعزت روزگار اور فنی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے مشن کے تحت موٹرسائیکل مکینک کورس کی باقاعدہ کلاسز کا آغاز کر دیا گیا جہاں نوجوان فنی مہارتیں حاصل کرکے اپنے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کر سکیں رانا سعید احمد پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سمندری و ماموں کانجن عبدالعزیز غاذی، اشفاق اور نصیر ، ڈاکٹر عبدالمجید بھی شریک ہوئے۔سربراہ ادارہ عتیق رندھاوا نے بتایا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانا ہے جس کیلئے داخلہ فری ہے انسٹرکٹر شہزاد المعروف شہزادہ نے کہا کہ فنی تعلیم ہی بے روزگاری کے خاتمے اور خوشحال معاشرے کے قیام کی بنیاد ہے چوہدری عتیق رندھاوا نے ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت ریاض وینس کی جانب سے ہریال انسٹیٹیوٹ برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے شعبہ موٹرسا ئیکل مکینک کی مکمل ورکشاپ عطیہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں