سمندری ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ
سمندری(نمائندہ دنیا)سماجی تنظیم سمندری ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام معروف سماجی شخصیت چوہدری یعقوب اور انکی اہلیہ کے ایصالِ ثواب کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں شہریوں کا مفت طبی معائنہ، ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔
چوہدری وقاص یعقوب اور معززین شہر نے فری میڈیکل کیمپ دودہ کے دوران تنظیم کی جانب سے مریضوں کودی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا مفت طبی سہولیات کی فراہمی پرمریضوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیکل کیمپ کو غریب طبقہ کیلئے مفید قراردیا سماجی تنظیم کے چیئرمین سلیمان ادریس بٹ کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا وزٹ کرنے والے معززین کو قرآن پاک کے تحائف پیش کئے گئے ۔