گھمن ماڑی میں سالانہ 8 روزہ ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز
فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 50 ہزار نقد انعام دیا جائیگا
شورکوٹ(نمائندہ دنیا)شورکوٹ کے نواحی علاقے گھمن ماڑی میں سالانہ 8 روزہ منہاج ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا گیا ۔ٹورنامنٹ میں خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ سمیت مختلف علاقوں کی کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین پریس کلب رائے ایاز اکبر، صدر پریس کلب شورکوٹ رانا شاہد محمود، سابق صدر بار ایسوسی ایشن راشد چوہدری ایڈووکیٹ، چوہدری شہزاد علی، ادیب، ناصر محمود، ذیشان حیدر، عابد بھٹی، منظور الحسن، بابر چوہدری، فراز عتیق سمیت سیاسی، سماجی اور سپورٹس حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزر رانا ظفر اقبال ایڈووکیٹ نے کہا کہ سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد علاقے کے نوجوانوں میں کرکٹ کے فروغ اور کھیلوں کے مثبت رجحان کو تقویت دینا ہے 8 روزہ ایونٹ میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 50 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا تقریب کے دوران علاقہ بھر کے نوجوانوں اور شہریوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایسے کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔