چنیوٹ میں عید الاضحی صفائی آپریشن مکمل :ڈپٹی کمشنر
ضلع میں 4 ہزار 794 ٹن آلائشیں تلف اور 1197 شکایات حل کی گئیں
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا ہے کہ ضلع چنیوٹ میں ستھراپنجاب کا کامیاب عید الاضحی صفائی آپریشن مکمل ہوگیا۔ضلع چنیوٹ میں 4 ہزار 794 ٹن الائشیں تلف اور 1197 عوامی شکایات حل کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے تینوں تحصیلوں کی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب ٹیموں کو مبارکباد دی۔انہوں نے شہریوں کے بھرپور تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ضلع بھر میں صفائی کا اعلیٰ معیار ہمہ وقت یقینی بنانا ترجیح تھا، ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ گرم موسم میں ٹھنڈے جذبے سے ہمارے ستھرا پنجاب کے ہیروز کی صفائی کیلئے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی پر تمام انتظامی مشینری فیلڈ میں متحرک رہی اور ضلع کا کونہ کونہ صاف رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ہے ۔شہریوں نے صفائی کے معیاری کے انتظامات پر ضلعی انتظامیہ اور انکی پوری ٹیم اور خصوصی طور پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔