سی پی او کی میٹنگ، سنگین وارداتوں میں ملوث ملزموں کی گرفتاریوں پر پراگرس رپورٹ طلب

سی پی او کی میٹنگ، سنگین وارداتوں میں ملوث ملزموں کی گرفتاریوں پر پراگرس رپورٹ طلب

ضلع بھر کے انچارج انویسٹی گیشن افسروں سے میٹنگ میں اشتہاری، عادی اور ریکارڈ یافتہ ملزموں کی فوری گرفتاریوں ، مال مسروقہ کی سو فیصد برآمدگی ،متاثرین کو فوری ریلیف فراہمی کاحکم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او تنویر حسین کی جانب سے پولیس لائن کمپلیکس میں ضلع بھر کے انچارج انویسٹی گیشن افسروں سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن احمدنواز شاہ اور تمام ڈویژنز کے انچارج انویسٹی گیشنز کی اجلاس میں شرکت، جرائم کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا، سی پی او نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں فوری اور میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنا کر مقدمات جلد یکسو کیے جائیں، قتل، اغوا، ڈکیتی، رابری، ہاؤس رابری اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ملزموں کی گرفتاریوں پر افسروں سے پراگرس رپورٹ طلب کرلی گئی۔

سی پی او نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شہر میں امن و امان کی فضا ہر صورت برقرار رکھی جائے ، اشتہاری، عادی اور ریکارڈ یافتہ ملزموں کی فوری گرفتاریوں سے کرائم ٹریسنگ اور تفتیشی نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے ، مال مسروقہ کی سو فیصد برآمدگی یقینی بنا کر متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے ، چالان ریشو میں نمایاں بہتری لا کر زیر التواء مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جاء، جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلی جنس اور تمام پیشہ ورانہ وسائل استعمال کرتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کی جائے ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہوں کیخلاف مربوط کارروائیاں تیز کی جائیں، تھانوں میں آنیوالے شہریوں کے مسائل فوری حل کیے جائیں، سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، بروقت انصاف کی فراہمی فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں