ایف ڈی اے میں ای فائلنگ سسٹم پر عملدرآمد جاری

ایف ڈی اے میں ای فائلنگ سسٹم پر عملدرآمد جاری

پیپر لیس دفاتر اور ای گورننس کے فروغ کیلئے ڈیجیٹل نظام ناگزیر ، ڈی جی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایات پر فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) میں تمام سرکاری خط و کتابت اور دفتری امور کی انجام دہی کے لیے ‘‘ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم’’ (ای فاس) پر کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے ۔ اس اقدام کے ذریعے سرکاری دفاتر کو پیپر لیس بنانے اور ای گورننس کے فروغ میں مدد ملے گی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے ایک اجلاس کے دوران ‘‘ای فاس’’ سسٹم پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسماء محسن، افنان سعید سندھو، ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج اور سہیل مقصود پنوں، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ سمیت دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے کہا کہ دفتری امور میں تیزی لانے اور روایتی فائل سسٹم کے خاتمے کے لیے ڈیجیٹل ‘‘ای فاس’’ سسٹم کا نفاذ حکومت پنجاب کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک انقلابی اقدام ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں