پنجاب کالج پینسرہ میں طلبہ کیلئے فہمِ قرآن کلاسز کا آغاز

پنجاب کالج پینسرہ میں طلبہ کیلئے فہمِ قرآن کلاسز کا آغاز

طلبہ کی کردار سازی کیلئے ممتاز سکالرز کومدعوکیاجائے گا:پرنسپل ساجد الرحمن

پینسرہ(نمائندہ دنیا)پنجاب کالج پینسرہ کے زیرِ اہتمام طلبا و طالبات کی دینی، اخلاقی اور فکری تربیت کیلئے فہمِ قرآن کے عنوان سے منتخب آیاتِ قرآنی کے تدبر اور تشریح پر مشتمل ہفتہ وار تعلیمی سلسلے کا باقاعدہ آغاز کر دیاگیا۔قرآنی آیات کی آسان فہم تفسیر، گہرائی سے تشریح، اخلاقی تربیت، عربی گرامر اور فہمِ قرآن کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی تاکہ طلبا و طالبات نا صرف قرآنِ کریم کو درست انداز میں پڑھ سکیں بلکہ اس کے پیغام کو بھی سمجھ کر اپنی زندگیوں میں نافذ کر سکیں۔پنجاب کالج پینسرہ کے پرنسپل ساجد الرحمن نے روزنامہ دنیاسے گفتگو کرتے کہا کہ ادارے میں فہمِ قرآن کلاسز کا آغاز کیا جا چکا ہے جن میں روزانہ کی بنیاد پر طلبہ و طالبات کو قرآنِ کریم کی تعلیم، تجوید، عربی گرامر اور تفسیر سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ ان کا تلفظ درست ہو اور قرآن فہمی میں اضافہ ہو۔طلبہ کی کردار سازی اور مثبت ذہنی نشوونما کیلئے ہفتہ وار بنیادوں پر ممتاز مذہبی سکالرز، موٹیویشنل سپیکرز اور ماہر اساتذہ کو مدعو کیا جائے گاجو مختلف موضوعات پر لیکچرز اور تربیتی نشستیں منعقد کرینگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں