محرم:ڈی سی کی زیر صدارت جلوسوں کے روٹس کا انتظامی جائزہ

محرم:ڈی سی کی زیر صدارت جلوسوں کے روٹس کا انتظامی جائزہ

دھوبی گھاٹ ودیگرمقامات پر جلوسوں ، مجالس کیلئے بہترین انتظامات کی ہدایت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی زیر صدارت محرم کے جلوسوں کے روٹس پر ضروری انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انور علی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر ممتاز، اسسٹنٹ کمشنرز،میونسپل کارپوریشن،ضلع کونسل،واسا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور دیگر اداروں کے افسروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے محرم کے جلوسوں کے تمام روٹس پر انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے کہادھوبی گھاٹ گراؤنڈ سمیت جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ جلوسوں کے روٹس پر پیچ ورک،سڑکوں کی مرمت کے علاوہ کسی بھی مقام پر مین ہول کھلا نہ ہو اور حفاظتی اقدامات مکمل ہونے چاہیں۔جلوسوں کے راستوں سے گزرنے والی تاروں کو محفوظ بنایاجائے ۔تمام سٹریٹ لائٹس اور دیگر روشنیاں مکمل فعال رکھی جائیں۔ سکیورٹی کیمروں کو سیف سٹی سسٹم کے ساتھ منسلک کی جائیں۔انہوں نے محرم کے دوران عزاداروں کیلئے بہترین سبیلوں کے قیام کی بھی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں