2 ایف ڈی اے ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) کے دو ملازمین کی باعزت ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ریٹائر ہونے والے ملازمین میں آفس اسسٹنٹ ذوالفقار علی انجم اور نائب قاصد (ایڈمن برانچ) محمد ارشد شامل تھے ۔ تقریب کا اہتمام انقلابی ورکرز یونین ایف ڈی اے کی جانب سے کیا گیا۔جس میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری اور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال ناگرہ مہمانانِ خصوصی تھے ۔