کمشنر، آرپی اوکا چنیوٹ کادورہ ،محرم انتظامات ،سکیورٹی کاجائزہ

کمشنر، آرپی اوکا چنیوٹ کادورہ ،محرم انتظامات ،سکیورٹی کاجائزہ

اجلاس میں بریفنگ، جلوسوں کے روٹس کا معائنہ ،منتظمین ،امن کمیٹی سے ملاقاتیں

فیصل آباد،چنیوٹ (خصوصی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈویژن مسرت جبیں نے آرپی اوسہیل اختر سکیھرا کے ہمراہ ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا اور محرم کی آمد پر ڈی سی آفس میں اعلی ٰسطح اجلاس میں انتظامی وحفاظتی اقدامات کاجائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے عشرہ محرم انتظامات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ ضلع میں 258 جلوس اور 685 مجالس منعقد ہونگی جن کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔کمشنر نے کہا کنٹرول روم یوم عاشور تک 24 گھنٹے فعال اور سٹاف کی موجودگی یقینی بنائیں۔

مرکزی جلوسوں کے روٹس اور اہم مجالس کے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام بلاتاخیر مکمل کر لیا جائے ۔ کمشنر اور آرپی او نے ضلعی امن کمیٹی ارکان سے ملاقات پر کہا امن وامان کے قیام میں امن کمیٹی ارکان کا کردار ہمیشہ سے اہم رہا ہے ۔عشرہ محرم میں بھی علما اتحاد و اتفاق کا پیغام عام کریں۔ کمشنر اور آرپی او نے محرم جلوسوں کے روٹس کا معائنہ بھی کیا۔منتظمین سے بھی ملاقاتیں کیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں