گھر میں گھس کر بوڑھی خاتون کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر میں گھس کر بوڑھی خاتون کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مہک نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بوڑھی والدہ گھر پر موجود تھیں کہ اس دوران ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور اس کی والدہ کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔