جھنگ: لیبر دفتر پر چھاپہ، غیر اخلاقی حرکات میں ملوث جوڑا گرفتار
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سپیشل برانچ کی نشاندہی پر تھانہ کوتوالی پولیس نے تھانہ کوتوالی روڈ پر واقع محکمہ لیبر کے دفتر پر چھاپہ مار کر غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ایک جوڑے کو رنگے ہاتھوں حراست میں لے لیا۔
تحقیقات کے دوران ملزمان نے بتایا کہ وہ چوکیدار کو پیسے دے کر سرکاری کوارٹرز بک کرواتے تھے ۔ پولیس نے دونوں ملزموں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ، تاہم تاحال ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔ذرائع کے مطابق رشوت لینے والا سرکاری چوکیدار موقع سے فرار ہو گیا۔