چنیوٹ: معروف چائے پوائنٹ کے خلاف مقدمہ، 25 کلو پتی تلف

 چنیوٹ: معروف چائے پوائنٹ  کے خلاف مقدمہ، 25 کلو پتی تلف

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پرانا جھمرا روڈ پر واقع معروف چائے پوائنٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ موقع سے برآمد ہونے والی چائے پتی کا سیمپل فیل ہونے پر 25 کلو پتی تلف کر دی گئی۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ فراڈ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ترجمان ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا نے بتایا کہ چائے پتی میں رنگ اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی۔ سیمپل رپورٹ کے مطابق چائے پتی ناقص اور استعمال کے لیے غیر موزوں قرار دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں