محرم میں ہم آہنگی کی فضا کوبرقرار رکھاجائے :انجمن تاجران

محرم میں ہم آہنگی کی فضا کوبرقرار رکھاجائے :انجمن تاجران

تاجر ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں، احباب سے بھی کرائیں:خواجہ شاہد رزاق

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید ، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئرمین مرزا اشرف مغل، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور اور سینئر رہنماؤں نے کہا ہے کہ یکم محرم حضرت سیدنا عمر فاروق ؓاور10 محرم حضرت امام حسین ؓکی شہادت کا دن منانے سے امن محبت اور بھائی چارے کا درس ملتا ہے۔ محرم کے حساس ایام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضابرقرار رکھنے کیلئے اتحاد،اتفاق،پیار محبت اور یگانگت کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

اسلام و ملک دشمن عناصر کی بدامنی پھیلانے کی کوششوں کوناکام بنانے کیلئے ہر محب وطن تاجر اورشہری کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے پولیس وضلعی انتظامیہ اور محرم کی ڈیوٹی کرنیوالے تمام اداروں سے بھر پور تعاون کی روایت کوزندہ رکھتے ہوئے ان ایام میں اتحاد، اتفاق،پیار محبت اور یگانگت کا مظاہرہ کرنا چاہئے خواجہ شاہد رزاق اورشیخ سعید نے شہر بھر کے تاجر ساتھیوں پر زور دیا کہ وہ امن سلامتی اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے حکومت وضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی نہ صرف خود پابندی کریں بلکہ دوست احباب اور دیگر تمام لوگوں سے اسکی پابندی کرائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں