انچارج ٹریفک پولیس جڑانوالہ اشتیاق سرگانہ کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید نے انچارج ٹریفک پولیس جڑانوالہ اشتیاق سرگانہ کو بہترین کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا۔
اس موقع پر سی ٹی اوکا کہنا تھا کہ اشتیاق سرگانہ نے جڑانوالہ ڈویژن میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے ، شہریوں کی رہنمائی اور ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے کیلئے قابلِ ستائش خدمات انجام دی ہیں۔ محنتی اور فرض شناس افسروں کی حوصلہ افزائی محکمہ کی روایات کا حصہ ہے جبکہ اشتیاق سرگانہ کی کارکردگی دیگر اہلکاروں کیلئے بھی مثال ہے ۔ تعریفی سرٹیفکیٹ ملنے پر اشتیاق سرگانہ نے اعلیٰ افسروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی مزید محنت سے فرائض انجام دینے کا عزم کیا۔