ٹریکٹر ٹرالی کی رکشے کو ٹکر، ڈرائیور جاں بحق، 3 افراد زخمی
حادثہ سمندری روڈ سلونی جھال کے قریب پیش آیا،ثناء اللہ موقع پر دم توڑگیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سمندری روڈ سلونی جھال کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 35 سالہ رکشہ ڈرائیور ثناء اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ 30 سالہ سرفراز، 20 سالہ عروج بی بی اور 28 سالہ نثار زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔