امریکہ ایران امن معاہدہ خوش آئند پاکستانی کردار قابلِ ستائش: حافظ امجد

 امریکہ ایران امن معاہدہ خوش آئند پاکستانی کردار قابلِ ستائش: حافظ امجد

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسلام کو امن و سلامتی کا دین قرار دیا۔انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے اعلان کا پُرجوش خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستانی ثالثی کی کامیاب کوششوں کو سراہا۔

 ان کا کہنا تھا کہ یہ مثبت پیش رفت مشرقِ وسطیٰ اور پوری دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ یہ پاکستان کے اس کردار کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ ایک غیر جانبدار، متوازن اور عالمی اعتماد رکھنے والا ثالث ملک ہے  ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں