واقعۂ کربلاصبر، استقامت، ایثار اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا رہے گا :سیاسی و سماجی شخصیات
کمالیہ(نمائندہ دنیا )سیاسی و سماجی شخصیات رانا خالد، رانا طارق، رانا طاہر اور رانا عابد نے کہا ہے کہ یومِ عاشوراور واقعۂ کربلا اسلامی تاریخ کا عظیم اور یادگار باب ہے۔۔۔
جو رہتی دنیا تک انسانیت کو حق، صبر، استقامت، ایثار اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا رہے گا۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ 10 محرم الحرام کے دن نواسئہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے میدانِ کربلا میں دینِ اسلام کی سربلندی، حق کے تحفظ اور باطل کے خلاف عظیم قربانی پیش کی، جو قیامت تک آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔