کمالیہ میں نویں محرم: شبیہِ جھولا حضرت علی اصغر اور علمِ حضرت عباس کا جلوس

 کمالیہ میں نویں محرم: شبیہِ جھولا حضرت  علی اصغر اور علمِ حضرت عباس کا جلوس

کمالیہ(نمائندہ دنیا )نویں محرم الحرام کے موقع پر شبیہِ جھولا حضرت علی اصغر اور علمِ حضرت عباس کا مرکزی جلوس محلہ محب علی شاہ سے برآمد ہوا، جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے چھوٹے بڑے علم کے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوئے ۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے جلوس کے روٹس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے ۔ عزاداروں کی سہولت کے لیے جلوس کے مختلف مقامات پر پانی اور دودھ کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں