مویشی منڈی میں نشہ آور چیز کھانے سے 3 افراد کی حالت غیر
افضل،ظہور اور ابوبکر نے کسی کی دی ہوئی چیز کھائی ، ہسپتال منتقل
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مویشی منڈی میں مبینہ طور پر نشہ آور چیز کھانے سے تین افراد کی حالت غیر ہو گئی، جنہیں ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔مویشی منڈی میں تین افراد نے مبینہ طور پر کسی نامعلوم شخص کی دی ہوئی کھانے کی چیز استعمال کی، جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی اور وہ نیم بے ہوشی کی کیفیت میں چلے گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم نے فوری طور پر ایمبولینس روانہ کی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔متاثرہ افراد کی شناخت 60 سالہ افضل، 30 سالہ ظہور اور 16 سالہ ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو 1122 نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی نامعلوم شخص کی جانب سے دی جانے والی کھانے پینے کی اشیا استعمال کرنے سے گریز کریں تاکہ ایسے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔