پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنا عوام کو محروم رکھنا ہے : مہر محمد فاروق
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)عوامی جسٹس پارٹی پاکستان کے وائس چیئرمین مہر محمد فاروق منگن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود حکومت پاکستان کا کمی نہ کرنا عوام کوثمرات سے محروم رکھنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے اور جنگ بندی کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کاوقاربلند ہواہے ۔انہوں نے معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے اہم پیش رفت ہے ۔پاکستان کی عسکری قیادت نے جوکردار اداکیاہے اسے سنہرے حروف میں لکھا جائے گا-اب پاکستان کے لئے ایران سے گیس اورتیل کی خریداری میں کوئی مشکل نہیں توقع ہے کہ پاکستان انرجی کرائسسز سے نکل جائے گا۔