پاکستان امن میکر بن گیاہے اب معاشی قوت بننا ہے :چودھری فقیرحسین
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد دنیا پاکستان کی معترف ہوگئی ہے۔
افواج پاکستان نے اپنے کردارسے ثابت کیاہے کہ پاکستان بری نظررکھنے والے کوجواب دے سکتاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن میکر بن گیاہے اب معاشی قوت بننا ہے پاکستان نے ثالث کا کردار ادا کر کے خطے اور دنیا میں امن کا قیام یقینی بنایا۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے امن کیلئے بہترین کردار ادا کیا۔ 28 فروری کو ایران پر حملہ ہوا تو پاکستان نے فوراً مذمت کی۔ کسی اور ملک نے امریکی و اسرائیلی حملے کی مذمت نہیں کی۔ پاکستان واحد ملک ہے ، جو مشکل کی گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا رہا۔