پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق کمی کی جائے : شفیق احمد گجر

 پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں  میں عالمی منڈی کے مطابق  کمی کی جائے : شفیق احمد گجر

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود قیمتوں کو برقرار رکھنے کے فیصلے کو مہنگائی سے پسے عوام کوریلیف سے محروم اور آئل کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے مترادف قراردیاہے۔

انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے قیمتوں کو برقرار رکھنے کی بجائے عالمی مارکیٹ کے مطابق قیمتوں میں کمی کامطالبہ کردیاہے۔ ردعمل میں ان کاکہناتھاکہ پاکستان میں عالمی منڈی کے رجحانات اور روپے کی قدر کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے فی لٹرتک کمی کی جا سکتی تھی۔اگر حکومت پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کم کر دے ، تو عام آدمی کے لیے قیمت 238 روپے فی لیٹر تک لائی جا سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں