سروس شناختی کارڈز کی لازمی تجدید اور فیس پر اساتذہ کے تحفظات

سروس شناختی کارڈز کی لازمی تجدید اور فیس پر اساتذہ کے تحفظات

ہر استاد سے 200 روپے فیس بھی وصول کی جا رہی جو مالی بوجھ کے مترادف ہے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں نے اساتذہ کے سروس شناختی کارڈز کی لازمی تجدید اور اس مقصد کے لیے وصول کی جانے والی فیس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کو درخواست پیش کر دی۔مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی ہدایات کے تحت تمام اساتذہ اور سکول ملازمین کو نئے سروس کارڈز بنوانے اور موجودہ ڈپٹی کمشنر کے دستخطوں کے ساتھ ان کی تجدید کا پابند بنایا گیا ہے ، جبکہ ہر استاد سے 200 روپے فیس بھی وصول کی جا رہی ہے ۔رہنماؤں نے کہا کہ ہر نئے ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی پر پہلے سے جاری شدہ مستند سروس کارڈز کی منسوخی اور دوبارہ تجدید اساتذہ پر غیر ضروری مالی اور انتظامی بوجھ ڈالنے کے مترادف  ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں