چنیوٹ:جامعہ محمدی شریف کے شعبہ تربیت کے زیرِ اہتمام عاشورہ کی تقریب
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جامعہ محمدی شریف کے شعبہ تربیت کے زیرِ اہتمام جامع مسجد میں یومِ عاشور کی مناسبت سے ایک پروقار مرکزی جلسہ عاشورہ منعقد کیا گیا، جس کی صدارت صاحبزادہ محمد قمر الحق سیالوی نے کی۔
محفل میں ممتاز علمائے کرام اور ضلع چنیوٹ سے عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے شہدائے کربلا سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔صاحبزادہ محمد قمر الحق سیالوی نے سید الشہداء حضرت امام حسین رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی عظیم شہادت اور میدانِ کربلا میں ان کے بے مثال صبر و استقامت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔