یومِ عاشور پر امن و امان ،سکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین
فول پروف سکیورٹی میں تمام مذہبی سرگرمیاں پرامن انداز میں مکمل ہوئیں: تاجر
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FCCI) کے سابق نائب صدر اور سپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے رہنما حاجی محمد اسلم بھلی، جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل، چیئرمین میاں عبدالمنان (سابق رکن قومی اسمبلی) اور دیگر نے یومِ عاشور پر پرامن ماحول میں عزاداری کے انعقاد پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے انتظامیہ، پولیس اور تمام متعلقہ اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عشرئہ محرم الحرام، بالخصوص یومِ عاشور کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات اور امن و امان کے قیام کے لیے فیصل آباد ریجن کی انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں نے انتہائی ذمہ داری اور مستعدی سے فرائض انجام دئیے ، جس کے نتیجے میں تمام مذہبی سرگرمیاں پرامن انداز میں مکمل ہوئیں۔انہوں نے بالخصوص کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر، آر پی او سہیل اختر سکھیرا، سی پی او تنویر حسین، ایس پی آپریشنز، سی ٹی او، ایس ایس پیز، ڈی ایس پیز، سکیورٹی اداروں، ڈاکٹروں، تمام مکاتبِ فکر کے علماکرام، مذہبی اکابرین، امن کمیٹیوں کے ارکان، رضاکاروں، ریسکیو 1122، میونسپل کارپوریشن، واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران و اہلکاروں کی خدمات کو سراہا۔