پٹرولیم مصنوعات سستی نہ کر نا عوام دشمن فیصلہ : جماعت اسلامی

 پٹرولیم مصنوعات سستی نہ کر نا عوام دشمن فیصلہ : جماعت اسلامی

حکومت نے عوامی مفاد کی بجائے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ،جنرل سیکرٹری چودھری محمد سلیم نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے عوام دشمن حکومتی فیصلے کو شدید الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے عوام کے مفادات کے تحفظ کی بجائے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور بااثر مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں تو اس کا براہِ راست ریلیف پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے مگر حکومت نے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر مزید معاشی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر اضافہ ہو جائے تو مقامی سطح پر قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا جاتا ہے لیکن اب اس کمی کا فائدہ عوام کی بجائے مافیا کو پہنچایا جارہاہے۔ حکومت کے اس غیر منصفانہ فیصلے سے واضح ہو گیا ہے کہ موجودہ حکمران عوامی مفادات کے بجائے مخصوص کاروباری حلقوں کے مفادات کے محافظ بن چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر عالمی منڈی میں ہونے والی کمی کے تناسب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم از کم 100 روپے کمی کا اعلان کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں