محرم : بہترین خدمات پر واسا افسروں و عملے کو خراجِ تحسین

محرم : بہترین خدمات پر واسا افسروں و عملے کو خراجِ تحسین

عزاداروں کو چوبیس گھنٹے پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا نے عشرئہ محرم الحرام کے دوران فرائض کی مخلصانہ ادائیگی پر واسا کے تمام افسران اور فیلڈ سٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کے افسروں اور ملازمین نے جلوسوں اور مجالس کے روٹس کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے دن رات بھرپور محنت اور ذمہ داری سے فرائض انجام دئیے ۔

انہوں نے کہا کہ واسا کے شعبہ واٹر کی جانب سے عزاداروں کو چوبیس گھنٹے پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی، جو قابلِ ستائش اقدام ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران واسا ٹیم نے جس جذبئہ خدمت، محنت اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تعریف ہے ۔ثاقب رضا نے امید ظاہر کی کہ واسا کے تمام افسران اور سٹاف مستقبل میں بھی اسی جذبے ، لگن اور محنت کے ساتھ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں