عاشورہ کا پُرامن انعقاد ، ڈی سی جھنگ کا اداروں کو خراج تحسین

عاشورہ کا پُرامن انعقاد ، ڈی سی جھنگ کا اداروں کو خراج تحسین

عوام کے باہمی تعاون سے محرم الحرام کے انتظامات کامیابی سے مکمل ہوئے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ضلع جھنگ میں عاشورہ محرم الحرام نہایت پُرامن، منظم اور عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے ضلع بھر میں عاشورہ کے پُرامن انعقاد اور عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر تمام متعلقہ محکموں کے افسروں ، اہلکاروں اور عملے کی شبانہ روز کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل کمیٹی، ستھرا پنجاب، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، محکمہ صحت، سیف سٹی، واسا، ہائی وے ، ضلع کونسل، ٹریفک پولیس، پیرا فورس، فیسکو، قانون نافذ کرنے والے اداروں، جھنگ پولیس اور ضلعی کنٹرول روم میں چوبیس گھنٹے فرائض انجام دینے والے تمام افسران و اہلکاروں کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر نے امن و امان کے قیام میں مؤثر کردار ادا کرنے پر سول سوسائٹی، امن کمیٹی کے اراکین، سیاسی و مذہبی سٹیک ہولڈرز، علمائے کرام، میڈیا نمائندگان، مجالس و جلوس کے منتظمین اور شہریوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں اور عوام کے باہمی تعاون سے ضلع بھر میں محرم الحرام کے انتظامات کامیابی سے مکمل ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں