ڈپٹی کمشنرکا 66 فٹا بازار کی بیوٹیفکیشن کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ
مقررہ ٹائم فریم میں بازار کی بیوٹیفکیشن کا کام مکمل کیا جائے :محمد نعمان صدیق
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق 66 فٹا بازار منصورآباد کی بیوٹیفکیشن کے جاری کاموں کا جائزہ لینے پہنچ گئے ۔انہوں نے بازار کی خوبصورتی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے مزید تیزی لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ مقررہ ٹائم فریم میں بازار کی بیوٹیفکیشن کا کام مکمل کیا جائے ۔انہوں نے موقع پر اہل علاقہ سے ملاقات کی اور بتایا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر فیصل آباد کے بازاروں کی خوبصورتی کو اچھوتے ڈیزائن کے مطابق اجاگر کیا جارہا ہے۔
فیصل آباد میں اس سے قبل3 بازاروں کہ بیوٹیفکیشن مکمل کی جاچکی اور مرحلہ وار بازاروں کی بیوٹیفکیشن جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے سرگودھا روڈ پر سڑک کی مرمت وبحالی کے کاموں کا معائنہ بھی کیا اورکوالٹی یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے چوک گھنٹہ گھر کا دورہ کرکے کچہری بازار کی مکمل ہونے والی بیوٹیفکیشن کا بھی مشاہدہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے باغ جناح میں قائم ای لائبریری کا بھی دورہ کیا اور لائبریری کو کتب بینی کے شوقین کے لئے تحفہ قرار دیا۔