سول ویٹرنری ہسپتال میں افسروں اور انٹرنیز کیلئے آگاہی سیشن کا انعقاد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سول ویٹرنری ہسپتال کے کانفرنس روم میں وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے تحت ویٹرنری آفیسرز اور پیرا ویٹرنری انٹرنیز کیلئے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان کی زیر صدارت سیشن میں ڈاکٹر روبینہ انجم ،ڈاکٹر سہیل احمد انجم بھی موجود تھے ۔ انٹرنیز کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، فیلڈ ڈیوٹیز، محکمانہ نظم و ضبط اور عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی کے حوالے سے مفید رہنمائی فراہم کی گئی ۔ڈاکٹر نبیلہ مرتضیٰ نے سیمن اینڈ گیس ہینڈلنگ کے حوالے سے تربیت دی جبکہ ڈاکٹر آصف گوندل نے 9211 SPMS سے متعلق تفصیلی ٹریننگ فراہم کی۔ تربیتی سیشن کا مقصد انٹرنیز کو تکنیکی معلومات، عملی سمجھ بوجھ سے آگاہ کرنا تھا۔