جی سی ڈبلیو یو فیصل آباد میں اورک سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

جی سی ڈبلیو یو فیصل آباد میں اورک سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

تحقیق کو معاشی ترقی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت :ڈاکٹر کنول

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں اورک (ORIC)سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کی زیرِ صدارت منعقد ہواجس کی مشترکہ صدارت سابق صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر خرم طارق ، ڈائریکٹر انٹرلوپ فرزانہ مصدق نے کی۔ اجلاس میں محمد اظہر چودھری سی ای او الائیڈ ٹریڈرز، ڈاکٹر محمد اسامہ (فاسٹ یونیورسٹی)سمیت یونیورسٹی کے اندرونی اراکین نے بھی شرکت کی۔ ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر سعدیہ عاصم نے کمیٹی کو اورک کی کارکردگی، پیش رفت اور اجلاس کے ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس اینڈ کمرشلائزیشن پالیسی 2026 بھی اراکین کی قیمتی آرا اور تجاویز کے لیے پیش کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر خرم طارق نے منتخب طالبات کیلئے صنعت کے مالی تعاون سے سٹارٹ اپ گرانٹس فراہم کرنے کا اعلان کیا جس کی فرزانہ مصدق اور محمد اظہر چودھری نے بھرپور حمایت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے خطاب میں کہا کہ تحقیق کو معاشی ترقی، جدت اور قومی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کو جدت، تحقیق اور کمرشلائزیشن کا مؤثر مرکز بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں